26 مارچ، 2026، 3:24 PM

تل ابیب، اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

تل ابیب، اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

لبنانی تنظیم نے تل ابیب کے مرکز میں واقع الکریاہ کمپلیکس اور شمالی تل ابیب میں فوجی انٹیلی جنس سے وابستہ ایک اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور اس کے شہریوں کے دفاع اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے جمعرات کی صبح تل ابیب کے مرکزی فوجی کمپلیکس الکریاہ کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تنظیم نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران شمالی تل ابیب میں واقع ڈولفین نامی ایک فوجی بیرک کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے باعث تل ابیب اور وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

چینل 12 کے مطابق سائرن بجنے کے بعد شہر اور اس کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا کہ میزائل گرنے کی اطلاعات کے بعد امدادی ٹیمیں وسطی علاقوں میں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ نقصانات اور ممکنہ زخمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

News ID 1938652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha